۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
آیت الله العظمی مکارم شیرازی

حوزہ / آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کہا آج اسلامی معاشرے کو ہر زمانے سے زیادہ اتحاد و وحدت اور یکجہتی کی ضرورت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے کردستان کے کچھ اہل سنت علماء سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے قرآنی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: اختلاف اسلامی معاشرے کے لئے زہرِ قاتل اور تباہی پھیلا دینے والا زلزلہ ہے۔انہوں نے کہا: اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو کوئی طاقت ان پر مسلط نہیں ہو سکتی۔
انہوں نے اسلامی معاشرے کے لئے ہر زمانے سے زیادہ اتحاد و وحدت اور یکجہتی کو ضروری قرار دیتے ہوئے کہا: اگر مسلمان متحد ہو جائیں تو دنیا کی کوئی طاقت ان پر مسلط نہیں ہو سکتی ہے۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے امت اسلام کے درمیان اختلاف ایجاد کرنے کے لئے دشمن کے ہتھکنڈوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: اب دشمن کی کوشش ہے مختلف   اسلامی گروہوں کو آپس میں لڑوا دے اور افسوسناک امر یہ ہے کہ عراق اور شام میں دشمن اپنی اس مذموم کوشش میں کامیاب بھی ہو گیا ہے۔
اس شیعہ مرجع تقلید نے کہا: امتِ اسلام کو ہوشیار رہنا چاہئے اور متحد ہو کر دشمن کی سازشوں کو ابتدا ہی سے ناکام بنا دینا چاہئے۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے مزید کہا: اسلامی مذاہب کے مقدسات کی ہرگز توہین نہیں ہونی چاہئے ۔میں سب کو نصیحت کرتا ہوں کہ ایک دوسرے کا احترام کریں۔ آپ کو معلوم ہونا چاہئے کہ اتحاد صرف اور صرف عمل کے ذریعے وجود میں آتا ہے۔
انہوں نے کہا: امت اسلام کے مشترکات ان کے نکات ِ اختلاف سے کہیں زیادہ ہیں۔ان اصولوں کا سہارا لے کر پیغمبر اسلامﷺ کے فرمودات پر عمل کرتے ہوئے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا دینا چاہئے۔
انہوں نے امام خمینی ؒ کی سادہ زیستی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: امام خمینی ؒ نے اس سادہ زیستی، اخلاص اور توکل کے ذریعے دنیا کو  ہلا کر رکھ دیا اور لوگوں کے تعاون سے انقلاب اسلامی کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔
آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی نے آخر میں صوبہ کردستان کو سربلند اور انقلاب اسلامی کی کامیابی میں مؤثر قرار دیتے ہوئے اس علاقے کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .